1 ستمبر، 2024، 9:21 PM

ایرانی مسلح افواج کی رحلت رسول اکرم ص کی مناسبت سے عزاداری

ایرانی مسلح افواج کی رحلت رسول اکرم ص کی مناسبت سے عزاداری

ایران کے صوبہ یزد میں مسلح افواج نے شب رحلت پیغمبر اکرم ص کی مناسبت سے عزاداری برپا کی۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد میں مسلح افواج کی الغدیر کور کے کمانڈر  نے کہا کہ مسلح افواج  نے رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے عزاداری برپا کرکے مسلح افواج کے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ 

جنرل حسین زارع کمالی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) اور امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری میں مسلح افواج، بسیج اور سپاہ کی پرجوش شرکت سے اتحاد و یکجہتی کی عملی مثال قائم ہوئی ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے بتایا کہ 18 صفر کی صبح پورے ملک کی طرح صوبہ یزد میں بھی عزاداری ہوگی۔ 

 انہوں نے واضح کیا کہ 28 صفر کے جلوسوں میں غاصب اور جارح صیہونی رجیم سے بیزاری جب کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا۔ 

جنرل کمالی نے مزید کہا کہ سپریم کمانڈر انچیف کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 28 صفر کو مسلح افواج کی جانب سے عزاداری اور مجالس کے انعقاد کے ذریعے ائمہ اطہار ع سے توسل غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور یہ مسلح افواج کی ترجیحات میں شامل ہے۔

News ID 1926320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha